ملتان (اے پی پی) ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالہ کے قریب پولیو مہم کی نگرانی کرنیوالے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی گاڑی الٹ گئی جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ پولیو مہم ڈسٹرکٹ ملتان کے انچارج شاہد مگسی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیو مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شاہد مگسی ڈرائیور نذرکریم اور سینٹری پٹرول اہلکار کلیم کے ہمراہ جلالپور سے ملتان آ رہے تھے۔
ملتان: پولیو مہم انچارج کی گاڑی کو حادثہ دو اہلکار جاں بحق، ایک شدید زخمی
Jan 06, 2015