صومالیہ: خودکش کار بم دھماکہ،4 افراد ہلاک، نائیجیریا میں ’’بوکو کرام‘‘ کا فوجی اڈے پر قبضہ

Jan 06, 2015

موغادیشو، ابوجا (اے پی پی)صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ائرپورٹ کے قریبی علاقے میںایک دوسری کار کے ساتھ ٹکرائی جس سے 4افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔ادھر نائجیریا میں دہشت گرد گروپ بوکوحرام کے جنگجوؤں نے باگا کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا، حملہ کرکے 11 فوجی ہلاک کر دئیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بوکوحرام کے جنگجوؤں نے باگا شہر کے قریب واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا اورکئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ملٹری بیس پر موجود فوجی پسپا ہو گئے اور اس اڈے کو خالی کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق فوجی اڈہ ملٹی نیشنل جوائنٹ ٹاسک فورس کے زیر استعمال تھا اور 1998ء میں قائم کی جانے والی اس فورس میں نائجیریا، نائجر اور چاڈ کے فوجی شامل ہیں۔

مزیدخبریں