ڈیپوٹیشن پر آئے 279 افسر واپس بھیجے جائیں : سپریم کورٹ سندھ حکومت کی اپیل مسترد

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے ڈیپوٹیشن پر موجود 279افسران کی واپسی سے متعلق سندھ حکومت اور متاثرہ افسران کی درخواست مسترد کردی تاہم کراچی سنٹرل جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سید شاکر شاہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسے کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ پیر کو سپریم کورٹ کے فل بینچ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف سندھ حکومت اور279افسران کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواستیں مسترد کرتے ہوئے حکم دیاکہ ڈیپوٹیشن پر آئے یا دوسرے محکموں میں ضم افسران کوفوری واپس بھیجاجائے ، اس سے محکمے میں موجود اپنے افسران کا حق متاثر ہوتاہے۔فاضل بینچ نے ڈیپوٹیشن پر آئے کراچی سنٹرل جیل کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سیدشاکرشاہ کی اپیل منظور کرلی اور ا±نہیں عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجات دیدی۔واضح رہے کہ سندھ میں 1994ءسے لے کر کئی افسران من پسند عہدوں کیلئے ڈیپوٹیشن پر موجود ہیں اور آ¶ٹ آف ٹرن ترقیاتی و مراعات حاصل کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ

ای پیپر دی نیشن