بہار کے وزیراعلیٰ جیتان رام کو نوجوان نے جوتا دے مارا

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کی ریاست بہار میں ناراض نوجوان نے وزیراعلیٰ کو جوتا دے مارا۔ میڈیا کے مطابق بہار کے وزیراعلیٰ جیتان رام مانجھی نے دارالحکومت پٹنہ میں معمول کے مطابق اپنی سالانہ جنتا دربار سجا رکھی تھی جس میں وہ عوام کی شکایتں سنتے اور پھر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ اسی دوران ایک نوجوان اٹھا اور اپنا جوتا وزیراعلیٰ جیتان رام مانجھی کو دے مارا لیکن وزیراعلیٰ نے کمال مہارت سے خود کو جوتے سے بچا لیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوتا مارنے والے نوجوان کو دبوچ لیا اورجب اسے گھسیٹتے ہوئے تھانے لے جانے لگی تو نوجوان نے چیختے ہوئے کہا وزیراعلیٰ جیتان رام دو سال سے جنتا دربار لگا رہے ہیں لیکن یہ صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
جوتا دے مارا

ای پیپر دی نیشن