عمران خان لندن سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو میڈیا سے بات کئے بغیر بنی گالہ روانہ ہوگئے ، اس سے قبل لندن ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی کرنا کوئی جرم نہیں اور نہ ہی چھپانے والی بات ہے، جب شادی کی تو پوری قوم کی بتاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں فوجی عدالتوں کے قیام پر تحفظات ہیں، ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنا اب دوبارہ نہیں ہو گا لیکن احتجاج ہو سکتا ہے، اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج پریس کانفرنس میں کروں گا۔ تحریک انصاف کےچئیرمین نے مزید کہا کہ اسمبلیوں میں واپس جانا ہے یا نہیں،اس کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد کریں گے۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ،،کپتان کا کہنا ہے کہ دھرنا اب واپس نہیں آئے گا لیکن احتجاج ہو سکتا ہے۔ شادی کرنا کوئی جرم نہیں ، جب وقت آیا تو قوم کو خود بتاؤں گا
Jan 06, 2015 | 14:06