اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کاروائیاں 40 زخمی فلسطینی کو حملہ آور قرار دیکر شہید کردیاگیا

غزہ /مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی/اے این این/اے پی پی)اسرائیلی فوج نے فوجی کو چاقو حملے میں زخمی کرنے کے الزام پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ زخمی صہیونی اہلکار کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کی مختلف کالونیوں میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں 40 فلسطینی زخمی ٗقابض فوجیوں نے تلاشی کی آڑ میںگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا ٗ قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی ٗ نقدی اور زیورات لوٹ لئے ٗ صہیونی فوجیوں نے پستول رکھنے کے الزام میں بھی ایک شہری کو حراست میں بھی لے لیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج کے مسلح دستوں نے مشرقی بیت المقدس میں عیساویہ کے مقام پر لوگوں کے گھروں میں گھس کر توہین آمیز انداز میں شہریوں کی تلاشی شروع کی۔ اس پر شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوجیوں نے ان پر دھاتی گولیوں، آنسوگیس کے شیلوں اور فائرنگ کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض فوجیوں نے تلاشی کی آڑ میںگھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا، قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔دریں اثنائاسرائیل نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما خضر عدنان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔فلسطین انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے خضرعدنان کو رملہ کے مشرقی علاقے سلواد سے گرفتار کیا ہے۔ اسرئیلی حکومت طویل ترین بھوک ہڑتال کے بعد خضر عدنان کو کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی رات سے اب تک غرب اردن کے مختلف علاقوںسے کم ازکم20 فلسطینیوں کو گرفتار جبکہ یکم اکتوبر سے ابتک 144 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...