لاہور میں سرچ آپریشن، انجینئر سمیت 2 داعش کے کارکن ، 24 مشکوک افراد گرفتار

Jan 06, 2016

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) حساس اداروں نے لاہور سے داعش کے مزید دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزم طلحہ اور امجد رضوان کو اعوان ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔ امجد رضوان آئی ٹی انجینئرنگ ہے۔ ملزموں کو ڈاکٹر عثمان ملک اور احسن صدیق کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے پر مامور تھے۔ ملزموں سے منافرت پر مبنی لٹریچر، لیپ ٹاپ اور متعدد سی ڈیز برآمد کرلیں۔ دوسری طرف پولیس نے رات گئے نادر آباد، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے24 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا پولیس نے گھر گھر تلاشی لیکر مقیم افراد کے کوائف چیک کئے۔

مزیدخبریں