میلبورن (سپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کو خاتون رپورٹر پر ڈورے ڈالنا مہنگا پڑ گیا ، میلبورن رینی گیڈکلب نے سٹار کرکٹر پر دس ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا۔آسٹریلیا میں جاری بِگ بیش کے انیسویں میچ میں اکتالیس رنز کی فاتحانہ اننگز کھیل کر کرس گیل واپس آئے تو خاتون اینکر نے ان سے پرفارمنس کا سوال کیا تو کرکٹر نے الٹا ہی جواب دیا اور رپورٹر سے بدتمیزی شروع کر دی۔تاہم ہارڈ ہٹر بلے باز نے بعد میں رپورٹر سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ صرف مذاق ہی تو کیا تھا۔ دس ہزار ڈالر جرمانہ کی رقم جینی میگرا فاونڈیشن کو عطیہ کی جائے گی۔