نیروبی(صباح نیوز)کینیا کی گاریسا یونیورسٹی، دہشت گردانہ حملے کے نو ماہ بعد دوبارہ کھل گئی ہے۔گاریسا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے بتایا کہ اس تعلیمی ادارے میں گزشتہ برس شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے کے بعد تدریسی عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے میں148 افراد ہلاک ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں نگرانی کے لیے کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ نگرانی پر مامور پولیس اہلکاروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔ الشباب نے گزشتہ برس اپریل میں یونیورسٹی کیمپس پر حملہ کرتے ہوئے مسیحی طلبہ کو چن چن کر ہلاک کیا تھا۔
دہشت گردانہ حملے کے نو ماہ بعدکینیا یونیورسٹی کھول دی گئی
Jan 06, 2016