کامونکے (نامہ نگار)کار سوار چار افراد نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے پندرہ روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہونے پر اسے ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ پندرہ روز قبل محلہ اسلام آباد کی نوشین بی بی کو نواحی گائوں بھروکی کا رانا سلیم اپنے دیگر تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ جی ٹی روڈ سے زبر دستی گاڑی میں ڈال کر سادھوکے کے علاقہ میں اسلحہ کی نوک پر اسکو کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، جبکہ فرار ہونے کی کوشش پر ملزم نوشین بی بی کی ٹانگ پر گولی مار کرخود ہی اُس کی مرہم پٹی کرتا رہا، متاثرہ خاتون کی درخواست پر سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔