ایرانی صدر حسن روحانی نےسعودی سفارتخانےپرحملےکی مذمت کردی

ایران کے صدر حسن روحانی نے سوشل میڈیا پر سعودی سفارتخانے اور قونصل خانےپر حملے کی مذمت کا بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ تمام سفارتی مشنز کو تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے اور تہران تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے-
دوسری جانب خطے میں موجود تناؤ کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ، امریکا اور دیگر ملک مسلسل اپنی کوششوں میں مصروف ہیں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دونوں ملکوں کو کشیدگی ختم کر نے کیلئے کوششیں آگے بڑھانے پر زور دیا ہے، ادھر شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی جس میں عادل بن الجبیر نے یقین دلایا کہ خطے میں حالیہ کشیدگی سے جنیوا میں شام کے امن مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن