کراچی( وقائع نگار) کیٹی بندر پر اجیکٹ کو سی پیک کا حصہ بنانے کی منظوری کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ توانائی نے کیٹی بندر کول جیٹی کی تعمیر اور اسلام کوٹ سے کیٹی بندر تک کوئلے کی ترسیل اور بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے فزیبلیٹی ر پورٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں کیٹی بندر کو بندرگاہ بنانے کا اعلان کیا تھا او راپنا ویژن پیش کرتے ہوئے اس سلسلے میں ابتدائی ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی لیکن موجودہ حکومت سند ھ کے پا س کیٹی بندر کول جیٹی کی کوئی فزیبلٹی رپورٹ دستیاب نہیں ہے اس لئے چین میں 29 دسمبر 2016ءکو ہونے والے اجلاس ( جے سی سی میٹنگ) میں کوئی فزیبلٹی رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔ دوسری جانب ایک سابق ڈپٹی کمشنرنے نوائے وقت کو بتایا کہ بے نظیربھٹو دورمیں کیٹی بندر کو بندر گاہ بنانے کے اعلان کے بعد پورے علاقے کاسروے کرایا گیا تھا ایئرپورٹ تعمیر کرنے اور اس سے متصل اکنامک زون بنانے کی بات بھی ہوئی تھی اور باقاعدہ نقشے بنوائے گئے تھے جو انہوں نے خود دیکھے تھے اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ کبھی فزیبلٹی رپورٹ کی تیار ی کا کام نہیں کیا گیا تھا آج بھی وہ نقشے اور دستاویزات ریونیو آفس حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ، میرپو رساکرو کے دفا تر میں ریکارڈ موجود ہونا چاہئے ۔بی بی کی شہادت پر 27 دسمبر2007 کو صوبے بھرمیں مختلف مقامات پر ریونیو ریکارڈ ضر ور جلا دیا گیا تھا لیکن میرپور ساکرو اور ٹھٹھہ و حیدرآباد کے متعلقہ دفاترمیں کیٹی بندر کے نقشے اور دستاویزی ریکارڈ موجود ہونا چاہئے ۔وزیراعلیٰ سندھ کو چاہئے کہ نئی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرانے کے ساتھ ساتھ بے نظیر بھٹو کے دور میں بنائے گئے نقشے ، چارٹ اور دستاویزات پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔
کیٹی بندر منصوبہ
سی پیک منصوبے کیٹی بندر کی تعمیرکے لئے فزیبلیٹی ر پورٹ کی تیاری شروع
Jan 06, 2017