راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل میں دو گروپوں میں جھگڑے سے سراسیمگی پھیل گئی۔ طارق مسیح گروپ کے کابل لال ، شہزاد مسیح ،ارسلان حیدر ، سہیل احمد کے ساتھ فرحان بابر ، شیراز الرحمٰن ، حامد اقبال اور عمر بابر وغیرہ کا جھگڑا ہوا جس کا تعلق مبینہ طور پر تاجی کھوکھر گروپ سے ہے گروپوں کی وجہ عناد تابعداری میں کمی اور مٹھی چانپی سے انکار تھا 50 کے قریب قیدیوں نے جیل میں ہنگامہ برپا کیا اور چار کے سر بھی پھاڑ دئے گئے جبکہ مبینہ طور پر ایک قیدی کا کان بھی کاٹ دیا گیا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیل میں لنگر تقسیم ہورہا تھاجیل انتظامیہ نے دونوں گروپوں کے نو افراد کو سزا ء کے طور پر قصوری چکی میں بند کردیا ۔