مقبوضہ بیت المقدس (اے این این+ رائٹرز) اسرائیل نے اپنی فوجی صنعت وسطی فلسطین کے علاقے رمات ھشارون سے شمالی فلسطین کے علاقے جزیرہ نما النقب منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کی ہیں۔ اسرائیلی فوجی کو مجرم قرار دینے والے 3 فوجی عدالت کے ججوں کو دھمکی پر اسرائیلی پولیس نے 2افراد پکڑ لیے۔ ادھر فیس بک پر وزیراعظم نیتن یاہو نے فوجی ازاریہ کو معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ ادھر یہودی آبادکاروں پر چاقو حملے کا الزام، فلسطینی لڑکی کو 8 سال قیدوجرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔