اسلام آباد (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) پانامہ کیس میں وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا ہے کہ میری آف شور کمپنی تھی، کمپنی نے کوئی کاروبار نہیں کیا اور نہ ہی کمپنی کے کھاتے سے کوئی ٹرانزیکشن کی گئی میرا اپارٹمنٹ ذاتی کمائی سے ہے اس سال 5 کروڑ 72 لاکھ سے زائد ٹیکس دیا۔ میں نے کبھی آف شور کمپنی نہیں چھپائی، کل شام سے مجھ پر الزامات کی بوچھاڑ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جانبدار ہوتا تو کیس کو کبھی نہ لیتا۔ میں نہیں سمجھتا کہ مجھے اس کیس سے الگ ہونا چاہئے۔ 8 اگست 2001ء کو میری کمپنی متروک ہو گئی تھی۔