بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کشن گنگا اوررتلے پر اجیکٹ کے ڈیزائن میں تبدیلی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں، پاکستان کے اعتراضات دورکرنے کےلئے غیرجانبدارماہرکاتقررکیاجائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نمائندہ عالمی بینک نے بھارتی وزارت خارجہ اور واٹر ریسورس منسٹری کے عہدیداروں سے کی ۔بھارتی حکام کا ورلڈ بینک سے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پراجیکٹ کے تنازع کے معاملے میں کوئی جلدی نہیں ، تمام اختلافات ایک غیر جانبدار حمایت کے ذریعے حل کئے جا سکتے ہیں۔ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری گوپال بگلے نے دونوں منصوبوں پر پریزنٹیشن دی اور اصرار کیا کہ پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے تکنیکی مسائل پر ایک غیر جانبدار ماہر کے ذریعے غور کیا جانا چاہیے ،منصوبوں کے ڈیزائن میں تبدیلی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نےاعتراض کیا تھا۔پاکستانی اعتراض کے بعد عالمی بینک نے مسئلے کے حل کےلئے ایلچی مقررکیاہے۔