پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی‘ معاشی ترقی عروج پر ہے: گورنر سندھ

کراچی ( وقائع نگار) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کراچی آج پر امن شہرہے جس کے با عث میگا سٹی میں معاشی ترقی عروج پر ہے وہ گورنر ہا ئو س میں بین الا قوامی میڈیا کا نفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر آئی ایف جے کے خا زن جم جھومیلاریذیڈنٹ ایڈیٹر نوائے وقت امین یو سف پاکستان میڈیا فائو نڈیشن کی چیئر پر سن دردانہ شہا ب ، آغا صالح ، ظہیر خا ن نے بھی خطا ب کیا اس مو قع پر میئر نیو یا رک کے سا بق امیدوار آغا صالح نے گورنر سندھ، امین یو سف ، درادانہ شہا ب، جم جھومیلاکو ان کی خدمات پر سرٹیفکیٹ پیش کئے۔تقریب کے اختتام پر ظہیر خان نے شکر یہ ادا کیا۔ کا نفرنس دور وز تک جا ری رہے گی اس کا با قاعدہ آغازہفتہ کو صبح ہو گا ۔جس میں 35 ملکو ں کے مندوبین شریک ہو ں گے ۔اس سے قبل گورنر سندھ محمد زبیر سے انٹر نیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکی صحا فیو ں کی گورنر ہا ئو س میں ملا قات میں پاکستانی میڈیا ڈویلپمنٹ فائو نڈیشن کے عہدیداران سمیت امریکہ ، چین ، کینیڈا ، بر طا نیہ ، فرانس ، آسٹریلیا ، ایران ، ملا ئشیا ، افغانستان ، ا نڈونیشیا اوردیگر ممالک کے صحا فی شریک تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پر امن پاکستان میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔ جمہو ریت کے قیا م اور تسلسل میں صحا فت کا کلیدی کر دار ہے ۔ دہشت گردی کی عالمی جنگ میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھا نا پڑا ۔ اس مو قع پر جم جھومیلا نے کہاپاکستان آکر بے حد خو شی ہو ئی ، یہا ں کے حا لات تو بہت اچھے ہیں ۔ پاکستانی مہما ن نوازاور محبت کرنے والے ہیں بد قسمتی سے پاکستان کے اصل حقا ئق کو غلط انداز میں پیش کیا جا تا ہے ۔ پاکستان آکر ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم ا پنے ہی ملک میں گھو م رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں10 سال میں100 قتل کئے گئے صحا فیو ں کو تشد د کا سا منا ہے اور ان کو عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزا دی جا تی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن