کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نئے سال کے پہلے ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں ریکوری ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں مسلسل 5 روز تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ گذشتہ 12 کاروباری سیشنز میں سٹاک مارکیٹ 12 فیصد بڑھ چکی ہے۔ گذشتہ روز 3 ماہ بعد سٹاک مارکیٹ میں 42500 پوائنٹس کی حد بحال ہوئی۔