ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعة الدعوة ضلع ملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان ڈالر کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کر لے۔کچھ حکومتی وزراءامریکہ کے حکم اور بھارت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جماعة الدعوة کے خلاف بیان دے رہے ہیں۔کشمیریوںکو نماز جمعہ تک ادانہیں کرنے دی جا رہی،حریت رہنما نظر بند کر دیے گئے ہیں۔اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر قرار دادیں تو پیش کر دیں مگر ان پر آج تک عمل نہیں ہو سکا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن باز رشید آباد میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور بعد ازاں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمدنے کہا کہ حکمران امریکی غلامی سے نکلیں اورملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے فیصلے کریں ۔ شکست خوردہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوںسے مرعوب ہونے کی ضرورت نہیں امریکہ افغانستان میں بری طرح شکست سے دوچار ہو ا ہے اسی کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ میاں سہیل احمد نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
میاں سہیل
وقت آ گیا پاکستان ڈالر کی غلامی سے چھٹکارہ حاصل کر لے: جماعة الدعوة ملتان
Jan 06, 2018