سوات (نامہ نگار)وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام کہاہے کہ ملاکنڈڈویژن سمیت خیبرپختونخواکے دیگر اضلاع میںبھی وفاقی حکومت کی تعاون سے جاری منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ رہے ہیںجن کے ثمرات سے عوام استفادہ حاصل کررہے ہیں،ترقی کانہ ختم ہونیوالا سفر جاری رہیگا۔انہوںنے کہاکہ تاریکیوں میںروشنی کی کرن لاناپاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرہون منت ہے، معیشت کی سانسیںسنبھل گئی ہےں اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے جسے ایک دھڑن تختہ سیاسی پارٹی ترقی کی پٹڑی سے اتارنے کی ناکام کوشش کررہی ہے مگروہ خاطر جمع رکھیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور کارکنوں کے ہوتے ہوئے ترقی کے سفرمیںکوئی رکاﺅٹ حائل نہیںکرسکتا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سیرتلیگرام سوات میںسوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعدشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلع سوات کے ناظم محمدعلی شاہ بھی موجودتھے،وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ عمران خان تیترہے نہ بٹیر،انکے خواب دیمک زدہ ہیں،عمران خان صرف اقتدارکی خاطر یا جوج ماجوج بن گئے ہیں،انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نہ ہوتے ہوئے بھی وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میںاربوں کے منصوبے صوبے کے عوام کودیئے ہیںجبکہ عمران خان کوصوبے کی قیادت حقیرنظرآرہی تھی اس لئے صوبہ خوشامدیوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے۔
انجینئرامیرمقام