طلبہ سے وصول کی گئی ایک سوروپے پروسیسنگ فیس سکول سربراہان کو دی جائے: رانا ولائت علی

Jan 06, 2018

ملتان( نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس مثالی شجاع آباد کے سینئر ہیڈ ماسٹر رانا ولایت علی نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباءوطالبات کے امتحانی داخلوں کی فیس کے ساتھ طلبہ سے وصول کی گئی ایک سوروپے پروسیسنگ فیس سکول سربراہان کو دی جائے۔ پروسیسنگ فیس کے بارے تعلیمی بورڈز کے حکام نے سربراہان سکولز سے وعدہ کیا تھا کہ آئی ٹی ٹیچر کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی داخلہ بھجوانے کی یہ پروسیسنگ فیس سکول سربراہان کو واپس دیں گے۔

مزیدخبریں