پاکستان کے جوہری اثاثوں پر بھی تحفظات حافظ سعید جیسوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے پر مداد معطل کی :امریکہ

واشنگٹن (اے ایف پی +آن لائن+ صباح نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 1.1 بلین ڈالر سکیورٹی امداد حافظ سعید جیسے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا امریکہ نے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے متعلق کئی بار اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم پاکستان نے کوئی کارروائی نہ کی۔ انہوں نے کہا حافظ سعید کی نظربندی پر پاکستان کو دس ملین ڈالر دیئے گئے تاہم بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔ جس پر ہم نے پاکستان کے ساتھ اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کے ساتھ نہ صرف حقانی نیٹ ورک اور طالبان بلکہ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے دہشتگرد گروپوں کے معاملے پر بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے جوہری اثاثوں پر بھی ہمارے تحفظات ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے اس ملک کے خلاف کچھ اقدامات پر غور کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ریاستِ کنٹکی سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن پارٹی کے سینیٹر رینڈ پال نے کہا ہے پاکستان جیسے ملک جو دہشتگردی کے خلاف لڑائی سے متعلق اہم معلومات تک رسائی پر پہرے لگاتے ہیں، انہیں رقم لینے کا حق حاصل نہیں، لوگوں کے خون پسینے سے کمائے گئے ڈالر جو عوام ٹیکس میں ادا کرتے ہے، انہیں پاکستان کو دینا بند کیا جائے۔ گزشتہ روز آن لائن پوسٹ کی گئی ایک وڈیو میں پال نے امریکہ کی افغانستان میں ناکامی چھپانے کے لئے پاکستان پر الزاما ت کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا اسلام آباد اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گرد گروپوں کی سرپرستی کر رہا ہے جبکہ امریکہ سے امداد میں اربوں ڈالر وصول کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ ان ممالک کو ایک پائی بھی نہ دے جو ہمارا پرچم نذر آتش کرتے اور امریکہ مردہ باد کے نعرے لگاتے ہیں۔ پال نے کہا وہ بہت جلد سینٹ میں ایک بِل متعارف کرا رہے ہیں جس میں پاکستان کی امداد بند کرنے کے لئے کہا جائے گا، تاکہ یہ رقوم داخلی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے مختص کی جا سکیں۔ پال نے 2015ء میں فلسطینی اتھارٹی کو امداد بند کرنے کا بل متعارف کرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹرمپ کے حالیہ بیان سے تقویت ملی ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر صدر کے موقف کو پیش رفت کے مترادف قرار دیا۔ پال نے کہا میں برسہا برس سے پاکستان کی امداد رکوانے کی جنگ لڑ رہا ہوں۔ لیکن اب ہمیں ایک پیش رفت نظر آرہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کھل کر یہ مطالبہ کیا کہ ان کی امداد بند کی جائے، اب وہ 20 کروڑ ڈالر سے زائد رقم روک رہے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کی ساری رقوم روکی جائیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے پاکستان کی معطل کی جانے والی فوجی امداد کی مالیت 2 ارب ڈالر ہے۔ یہ بات ایک سینئر امریکی اہلکار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتائی۔ فوجی سامان اور کولیشن سپورٹ فنڈ افغانستان میں کارروائی کے لئے تعاون کے سلسلے میں تھا جو اب حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی تک معطل رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...