امریکہ اسرائیل سمیت بعض ممالک کی پاکستان ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں:ترک صدر

انقرہ، پیرس(اے ایف پی+نوائے وقت رپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض ممالک کی طرف سے ایران اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران میں پرتشدد کارروائیوں میں بھی ملوث ہیں مسلم ممالک میں لوگ ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ یہ شرمناک بات ہے کہ یہ سب عراق سمیت کئی ملکوں میں دیکھی گئی۔ انہوں نے شام‘ فلسطین‘ مصر‘ لیبیا‘ تیون‘ سوڈان اور چاڈ کے مسائل کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیم مسلم ممالک میں کھیلی جارہی ہے اور معذرت کے ساتھ یہ حقیقت دنیا کو معلوم ہونی چاہئے ۔ انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی کو ٹیلی فون کرکے ایران میں استحکام کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے حسن روحانی کی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے کردار کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں ترک صدر طیب اردگان فرانس کے دورہ پر روانہ ہوگئے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئیل میکرون سے ملاقات کی، فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کا فرانس کے صدارتی محل آمد پر شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات‘ عالمی حالات‘ ترکی کی یورپ میں شمولیت‘ ترکی میں قید فرانسیسی افراد کے معاملے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...