وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نے استعفیٰ دیدیا

Jan 06, 2018

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ظفر معین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا استعفیٰ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کو بھجوا دیا گیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر ظفر معین نے کرپشن الزامات پر استعفیٰ دیا ہے دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی زمین کو اونے پونے داموں خریدنا چاہتا ہے اس حوالے سے وائس چانسلر پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا طلبہ تنظیم کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی زمین پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا اور اس حوالے سے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
وائس چانسلر/ استعفیٰ

مزیدخبریں