عمران نے نجومی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی، انہیں پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پروا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس نامعلوم نجومی کی ہدایت پر تھی۔ عمران نجومی کی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ عمران خود ذہنی طور پر مفلوج ہیں، آج پتہ چل گیا کہ عمران خان کس کے اشارے پر ترقی روک رہے تھے۔ مشرف پاکستانیوں کو امریکی ڈالرز کے عوض بیچ رہے تھے تو عمران خان ان کے ساتھ تھے، عمران خان نائن الیون پر مشرف کی پالیسی کی حمایت کا جواب دیں، انہیں دراصل شہباز شریف فوبیا ہوگیا ہے۔ عمران خان کو پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پرواہ کیوں ہے؟ پاکستان کے عوام وزیراعظم منتخب کرتے ہیں آپ وزیراعظم بننے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔ عوام اپنا حق رائے دہی کسی غیر ملک کے کہنے پر استعمال نہیں کرتے۔ عمران صاحب! وزیراعظم بننے کیلئے بیرونی سہارے اور امپائر نہ ڈھونڈیں، ادارے اپنا کام کررہے ہیں، خیبر پی کے میں آج بھی احتساب کمشن بند ہے۔ نوازشریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی۔ عمران 3 مرتبہ منتخب وزیراعظم پر انگلی اٹھانے سے پہلے عوام کا سامنا کریں۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے خبروں اور حالات حاضرہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت کو خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...