کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا جواب ناگزیر ہوگیا ہے‘ درگزر کی پاکستانی پالیسی کو بھارت ہماری کمزوری سمجھ رہاہے اب اسے سبق سکھانا ضروری ہوگیاہے۔ انہوں نے ظفر وال سیکٹر میں بھارتی فوجوں کی شہری آبادی پر فائرنگ سے تین شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان کو کئی خطرات کا سامناہے لیکن ہم کسی ایک محاذ کی وجہ سے د وسرے محاذ پراشتعال انگیز کارروائیوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پاکستان نے ہمیشہ نامساعد حالات میں چیلنجز کاسامنا کیا ہے اوراپنے دشمنوں کے دانت کٹھے کرناجانتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہی نہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری جارحیت کے بھی خلاف ہے۔ بھارت سمیت کسی ملک کو طاقت کے زور پر چھوٹے ممالک کو دبانے کی پالیسی خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم یہ واضع کردینا چاہتی ہے کہ ہم ایسی کسی بھی رکاوٹ اور جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا جوا ب نا گزیر ہو گیا ، ضیا ء عباس
Jan 06, 2018