سیوریج لائنوں‘ مین ٹرنک سیور کی حفاظت یقینی بنائی جائے‘ ہاشم رضا

کراچی (اسٹاف رپوٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے شہر کے تمام علاقوں کے مین ٹرنک سیور اور لائنوں سے متعلق مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے‘ نکاسی آب کے مسائل فوری موثر اور مربوط منصوبہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سیوریج کی لائنوں‘ مین ٹرنک سیور اورمین ہولوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ‘ایم ڈی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ حکام کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ شہر سے سیوریج کے مسائل کے مکمل خاتمہ کیلئے مربوط و موثر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے‘ واٹربورڈ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو بہتر سے بہتر نکاسی آب کی سہولیات فراہم کر رہا ہے تاہم غیرقانونی کنکشن لینے والے فراہمی آب کی لائنوں سمیت سیوریج لائنوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں جس سے پینے کے پانی کے ساتھ بدبودار پانی آنے کی شکایات پیدا ہوتی ہیں جبکہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث سیوریج لائنیں بے پناہ دباؤ کا شکار ہیں ‘ واٹربورڈ نکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمہ کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ اہم اقدامات کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن