نیور و اسپائنل اینڈ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے تحت سمپوزیم آج ہوگا

کراچی( ہیلتھ رپورٹر)نیورو اسپائنل اینڈ کیئر انسٹیٹیوٹ کراچی میں پہلی بار دماغ کے اندر DBS ٹیکنیک کے ذریعے PACE MAKER لگایاجائیگا جس کی مدد سے ہاتھوں میں کپکپاہٹ سمیت دیگر نفسیاتی امراض کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے DBS ٹیکنیک پرایک سمپوزیم آج ہوگا جس میں چین سے آئے ہوئے ماہرین صحت خصوصی مکالے پیش کریں گے۔ ماہرین کے پینل میں PROF. WEI WANG‘ DR. WANG YI‘ پروفیسر ستار ہاشم اورپروفیسرشوکت علی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن