ابو محمد عاکف سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وفاقی حکومت نے حال ہی میں گریڈ 22 میں تقرری پانے والوں کی سیکرٹریزکے عہدوں پر تعیناتی کے ساتھ ساتھ گریڈ ۔ 19 اورگریڈ 20 کے افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسر ابو محمد عاکف کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل وزارت موسمیاتی تبدیلی کے سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ گریڈ 22 میں ترقی کرنے والے ایک اور افسر خضر حیات خان کو ان کی جگہ سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کیا گیا ہے۔ گریڈ 22 کے ایک اور افسر اظہر علی کو سیکرٹری کیڈ لگانے کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔ گریڈ 22 کے افسر محمد اصغرکو سیکرٹری وفاقی محتسب تعینات کیا گیا ہے‘ اسی طرح گریڈ 22 ہی کی ایک افسر سمیرا نذیرکو سیکرٹری بورڈ آف انویسمنٹ مقرر کیاگیا ہے۔ گریڈ 20 کے او ایس ڈی پولیس افسر خالد خٹک کی خدمات خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ نیکٹا میں تعینات گریڈ 19 کے افسر انعام الرحمن کو نیکٹا سے تبدیل کرکے اسلام آباد پولیس میں تعینات کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...