امداد روکنا امریکی مفاد میں نہیں، پاکستان مذہبی آزادی کے تحفظ کا علمبردار ہے: اعزاز چودھری

اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف متحد رہنا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کی امداد روکنا خود امریکہ کے مفاد میں نہیں، پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان میں پاکستان امریکہ کا ہدف ایک ہی ہے، طالبان اور حقانی گروپ کیلئے پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔ انٹرویو دیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کیا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پیسہ خرچ کیا، امریکہ نے وہ پیسہ پاکستان کو واپس کرنا تھا، امریکہ بطور پارٹنر پاکستان کو مالی مدد فراہم کرتا تھا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف متحد رہنا دونوں کے مفاد میں ہے۔ ایک پلان لیکر واشنگٹن جارہا ہوں، واشنگٹن پہنچ کر امریکی حکام سے روابط رکھوں گا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی اور پارلیمنٹ نے مشترکہ جواب دیا۔ علاوہ ازیں اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ مذہبی آزادی کی واچ لسٹ میں رکھنے کا اقدام بین الاقوامی مذہبی آزادیوں کے حوالے سے امریکی قوانین کے مطابق ایک نئی کیٹیگری کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ واضح رہے کہ پاکستان اپنے آئین کے تحت ہمیشہ سے انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کا علمبردار رہا ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے آئین پاکستان کے تحت مذہبی آزادیوں کو یقینی بنانے کیلئے قانونی، ادارتی اور انتظامی امور اٹھائے گئے ہیں۔ عالمی برادری اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بخوبی آگاہ ہے اور مثبت تبدیلیاں بھی سامنے آئی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...