مقروض خودکشی کیلئے ریلوے سٹیشن کے ٹاور پر چڑھ گیا پولیس اورریسکیوکی کاوش سے دوگھنٹے بعد نیچے اترآیا‘حوالات میں بند

شجاع آباد(خبرنگار) گزشتہ شام شجاع آباد ریلوے کالونی کارہائشی 30سالہ نوجوان امجد قرضے دینے سے تنگ آکر ریلوے اسٹیشن کے 165 فٹ ٹاور پر چڑھ گیا جسے لوگوں نے کافی روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹاور کے آخر پر جابیٹھا اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس اورریسیکو کی امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی کافی دیر تک نوجوان کی پولیس اوریسیکو اہلکار منت سماجت کرتے رہے لیکن نوجوان نیچے نہ آیا پھر پولیس نوجوان کی والدہ کو لیکر آئی جس کے کہنے پر امجد دوگھنٹے بعد ٹاور سے نیچے اتر آیا تھانہ سٹی پولیس نے امجد کو اقدام خودکشی کے کیس میں گرفتارکرکے اسے حوالات میں بند کردیا ذرائع کے مطابق امجد نشہ کابھی عادی ہے امجد کے ٹاور پر چڑھنے کے بعد ٹاور کے نیچے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے تھے اس قبل بھی ایک نوجوان سابق وزیر پانی و بجلی عابد شیر کی آمد پر بجلی کا بل زیادہ آنے پر موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر چڑھ گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن