اسلامی نظریاتی کونسل کا بین الاقوامی کانفرنس منعقدکرنے کا اعلان

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کے معاملے پر رواں سال اکتوبر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقدکرنے کا اعلان کردیا، مسلمانوں کو درپیش چیلنجز (تحدیات) اور ان کے حل پر علمی مذاکرہ ہوگا جس میں میں بین الاقوامی سکالرز کو مدعو کیا جائے گا اس امر کااظہار جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کیمبرج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سیّد عمار نقش وانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔کیمبرج یونیورسٹی کے متذکرہ سابق پروفیسر نے اسلامی نظریاتی کونسل میں مغرب میں مسلم اقلیتوں کے قانونی وفقہی مسائل ومشکلات کے موضوع پر اپنی گفتگو میں غیر مسلم اکثریتی ممالک میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی طرف اشارہ کیا اور انہیں جدید عرف کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ نیز انہوں نے تمام مسلمانوں کو اپنی اخلاقیات بہتر بنانے، غیر مسلموں سے اچھے انداز سے پیش آنے اور انہیں نرم طریقے سے اسلام کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن