روس میں سگریٹ نوش اپنے ہمسائیوں کو ہرجانہ ادا کریں گے

Jan 06, 2019

ماسکو (اے پی پی) روس کی سپریم کورٹ نے سگریٹ نہ پینے والے افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک مثالی فیصلہ کیا ہے۔ روس کے شہر نوسکی برسک میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کی بالکنی میں سگریٹ پی کر اس کے بچے کو سگریٹ کے دھوئیں سے متاثر کرنے پر ہمسائے کے خلاف دعوی دائر کر دیا۔ روس کی سپریم کورٹ نے اس مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے جس کی رْو سے سگریٹ پینے والا شخص ہمسائے کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے 5 ہزار ربل ہرجانہ ادا کرے گا۔

مزیدخبریں