تائی پے(آئی این پی)تائیوان کی خاتون صدر سائی اِنگ وین نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ چین کی تازہ ترین دھمکیوں کے تناظر میں ان کے ملک میں جمہوریت اور طرز زندگی کی بھرپور حمایت کی جائے۔انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے ایک حالیہ بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی بھی اپیل کی۔ شی جن پنگ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ اس حقیقت کو جھٹلانا ممکن نہیں کہ تائیوان چین کا حصہ ہے اور دونوں جانب کے لوگ اتحاد کے متمنی ہیں۔
چینی صدر کے مطابق تائیوان کو چین میں شامل کرنے کے لیے طاقت بھی استعمال کی جا سکتی ہے لیکن پرامن اتحاد بڑی ترجیح ہو گا۔