ٹوکیو (نیٹ نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کی مہنگی ترین 278 کلو گرام وزنی بلو فن ٹوٹا مچھلی 333.6 ملین ین (تقریباً 43 کروڑ روپے) میں نیلام کر دی گئی ٹوکیو کی مشہور سوکیچی مارکیٹ کی دوسری جگہ منتقلی کے بعد یہ نئے سال کی پہلی نیلامی ہے جو 2013ءمیں سالانہ نیلامی میں لگنے والی بولی کے دگنا سے بھی زیادہ ہے۔ کامیاب بولی کیو مورا کارپوریشن کے مالک کیوش کیمورا نے لگائی جو سوش زنمائی کی چین چلا رہے ہیں اور ماضی میں ہونے والی سالانہ نیلامیوں میں اکثر وہ ہی کامیاب رہے ہیں کیمورا کا کہنا ہے کہ اس سال ٹوٹا کی بڑھی ہوئی قیمت میرے لئے حیران کن ہے لیکن جو ٹونا میں نے خریدی ہے اس کی کوالٹی بہترین ہے جاپانی بلوفن ٹونا کے سب سے بڑے صارف ہیں ٹوکیو اور دیگر ممالک میں ٹوٹا کے استعمال میں اضافے سے اس کا شکار بھی بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے ماہرین اس نسل کے معدوم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے دوسری جانب بلوفن کے تحفظ کیلئے اقدامات کے بھی اشارے ملے ہیں۔
اور جاپان و دیگر حکومتوں نے 2034ءتک بلوفن کے اسٹاک میں 20 فیصد تک اضافہ کرنے کے منصوبے کی حمایت کی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے پانی کی مچھلیاں خاص طور پر ٹونا سامن اور دیگر چکنی مچھلیوں میں اومیگا تھری ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغی اور دل کے امراض کے علاوہ انسانی جسم کے مختلف اعضاءکیلئے بہت فائدے مند ہے۔