راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پوٹھوہار یونیورسٹی بنانے کی کوشش کروں گ۔ میری سیاسی جدوجہد عمران خان سے زیادہ ہے۔ 35 سال سے چوروںاور ڈاکوﺅں کیخلاف جدوجہد کررہا ہوں۔ خواہش تھی وہ دن دیکھوں جب چوروں کو پابند سلاسل کیا جائے۔ پی پی کو بھی احتساب کی چھتری تلے آنا ہوگا۔ پہلے احتساب ہوگا پھر ریفارمز آئیں گی۔ جلد تمام چور جیلوں میں جائیں گے۔ عمران خان نے ہم تمام وزیروں کو بھی احتساب کیلئے پیش ہونے کو کہا ہے۔ ہم سب بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کرپشن کے باعث تمام ادارے تباہ ہوئے۔ ملک میں گردشی قرضے 2013 میں 480 ارب سے 1300 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ چوروں سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لیں گے۔ زرعی ادارے چلانے کیلئے 6 ارب ، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو 25 ارب روپے کی سبسڈی دیں گے۔ دونوں سیاسی پارٹیوں کے صرف اچھے لوگ سیاسی میدان میں رہیں گے۔
وزیر پٹرولیم