اسلام آباد، کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ گزشتہ روز عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی طرف سے ملک بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں جن میں کیک کاٹے گئے جبکہ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدذوالفقارعلی بھٹو عظیم لیڈرتھے جنہوںنے پاکستان کو آئین دیا، ایٹمی طاقت بنایا، غریبوں کو گھر اور زمینیں اور روزگار دیا، انکی وہ ان خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بھٹو/ سالگرہ
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 91 ویں سالگرہ ملک بھر میں منائی گئی
Jan 06, 2019