آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں پر ازخود نوٹس ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاملہ لگتا ہے : جسٹس ثاقب

Jan 06, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+شہزاد احمد+نیشن رپورٹ) چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے اضافی رقوم لینے والی آئی پی پیز سے تین دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاملہ لگتا ہے جو سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے۔ عدالت کے نوٹس میں لایا گیا ہے آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔ نیشن رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے 10 آئی پی پیز کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسوں کی سماعت کے دوران ازخود نوٹس لیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے حال ہی میں منعقدہ پی اے کا اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ سابق دور حکومت میں سیکرٹریٹ 1.14 ٹریلین تھا تاہم اب یہ بڑھ کر 1.4 ٹریلین ہو گیا ہے۔
ازخود نوٹس

مزیدخبریں