راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں”وارئیر سکس “ کھاریاں میں اختتام پذیر ہوگئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کی خصوصی افواج کے دستوں نے حصہ لیا ۔ 4 ہفتوں پر مشتمل فوجی مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے حوالے سے تجریات شیئر کرنا اور ایک دوسرے سے سیکھنا تھا ۔ باہمی فوجی تعاون کے تحت دونوں ممالک کے مابین مذکورہ سیریز کی یہ چھٹی فوجی مشقیں تھیں ۔ انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ویلوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے مہمان خصوصی کے طور پر اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔
فوجیں مشقیں