اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ایک بیان میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی افواج کے ہمہ وقت تیار رہنے کی وجہ کوئی جھوٹا بھارتی دعویٰ یا بیان بازی نہیں بھارت سے خطرہ مستقل ہے۔ بطور پروفیشنل آرمی اس کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا پر نظر آنیوالے جنگی جنون کا سبب اندرونی سیاسی صورتحال ہے۔ دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوز کا ہفتہ وار ہاٹ لائن رابطہ اور فلیگ میٹنگز معمول کے مطابق ہو رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت مستقل خطرہ‘ کنٹرول لائن پر کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے : ترجمان پاک فوج
Jan 06, 2019