جے آئی ٹی نے زرداری‘ فریال تالپور‘ اومنی گروپ کی تمام اراضی اور دیگر اثاثے منجمد کرنیکی سفارش کر دی

Jan 06, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز+ وائس آف ایشیا+ نیشن رپورٹ) سپریم کورٹ کی بنائی جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف زرداری ،فریال تالپور اومنی اور زرداری گروپس کے اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کر دی ہے،، کیس کی سماعت سوموار کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا ،،،،جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس میں سپریم کورٹ کی بنائی ہوئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے عدالت عظمیٰ سے پاکستان پیپلز پارٹی ،آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے جے آئی ٹی نے بلاول ہاوس کراچی، بلاول ہاو¿س لاہور اور زرداری ہاوس اسلام آباد کی رہائش گاہوں اور فیک اکاﺅنٹس کو منجمد کرنے کی سفارش کر دی ہے جے آئی ٹی نے آصف زرداری اور اومنی گروپ کی جائیدادیں ،سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اور دبئی کی پراپرٹیز بلاول ہاوس کراچی کے پانچوں پلاٹس منجمد کرنے کی سفارش کی ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آصف زردری،فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی منجمد کرنے کی بھی عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے جے آئی ٹی نے اومنی گروپ کی شوگر ملز،زرعی کمپنیز،توانائی کمپنیز سمیت تمام اثاثے آصف زرداری فریال تالپور اومنی اور زرداری گروپس کے اثاثے منجمند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے زرداری گروپ اور اومنی گروپ نے شواہد کے مطابق اثاثے بنائے اورقرضوں میں بے ضابطگیاں کی اور دونوں گروپس نے حکومتی فنڈز میں بے ضابطگیاں کی او کمیشن لیابے ضابطگیوں سے اکھٹا کیا گیا پیسہ شواہد کے مطابق دونوں گروپس نے غیر قانونی پیسہ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا زرداری اور اومنی گروپ کے مختلف کمپنیوں کے تحت رکھے گئے اثاثے منجمند کیے جائیں نیب کورٹ کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو یہ اثاثے بیرون ملک منتقل ہو جائیں جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی استدعا کی ہے کہ ایس ای سی پی کو زرداری اور اومنی گروپ کے دائریکٹر کے ناموں کی تبدیلی سے روکنے کا حکم دیا جائے اور کہا ہے کہ آصف زرداری نے فرنٹ مین اقبال میمن کے زریعے بے نامی کمپنی بنائی اور بے نامی کمپنی 1998 میں منجمد کر دی گئی جبکہ بے نامی کمپنی 2008 میں آصف علی زرداری کو ڈاکٹر ڈین شاہ کے ذریعے واپس کی گئی ، پٹیشن رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے زرداری فیملی کے 37اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے جعلی اکاﺅنٹ کیس میں جواب جمع کرا دیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے جے آئی ٹی رپورٹ کو سیاسی انتقام قرار دے دیا جواب میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے استدعا ہے کہ جے آئی ٹی مکمل رپورٹ فراہم کرے رپورٹ کے تمام والیم نہیں دیئے گئے۔
جے آئی ٹی /اثاثے

مزیدخبریں