نیئر بخاری کی رہائش گاہ کے باہر تجاوزات گرا دیں، گھر پر حملہ شرمناک: بلاول ، زرداری

Jan 06, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپور ٹ، نیوز ایجنسیاں ) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کے گھر کے باہر آپریشن کے دوران ناجائز تجاوزات گرا دیں نیئر بخاری کے گھر کے باہرقائم غیر قانونی مہمان خانوں ،کوارٹرز اور جانو روں کے لیے قائم کیے گئےہ چھپڑسمیت دیگر تجاوزات کو گرا دیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سی ڈی اے کے اشتراک سے قائد اعظم ےونےورسٹی کی زمےن پر قائم غےر قا نونی تجاوزات اور تعمےرات کے خلاف آپرےشن کا آغاز کر دےا۔ آپرےشن کے پہلے روز سو کنال اوپن لےنڈ واگزر کروا کر ےونےورسٹی انتظا میہ کے حوالے کر دی گئی۔ یہ آپریشن ےونےورسٹی کو الاٹ شدہ زمےن پر قابض ایسے لوگوں کے خلاف کیا جا رہا ہے جو ایک عرصہ سے اس اراضی کو استعمال میں لائے ہوئے ہیں اور اپنے اثر کے باعث ان تجاوزات کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں لانے میں رکاوٹ کا باعث رہے تاہم موجودہ حکومت کی بلا امتیاز پالیسی کے تحت بلا امتےاز و تفرےق سرکاری اراضی پر قائم تمام قسم کی تجاوزات، تعمےرات اور غےر قانونی قبضے ختم کرائے جا رہے ہےں۔ آپریشن کے پہلے دن تےن عدد بڑے گھر ، 9چھوٹے گھر وں سمےت 15غےر قانونی تعمےرات جن مےں بےرونی دےوارےں، کوارٹرز، لائبرےری، موےشےوں کے چھپر اور مہمان خانوں سمےت دےگر تعمےرات کو مسمار کر کے 80 کنال بلٹ اپ پراپرٹی اےرےا کو واگزار کرا لیا گےا۔ وا ضح رہے ےونےورسٹی انتظا میہ نے چےف کمشنر آئی سی ٹی اور سی ڈی اے سے درخواست کی تھی ےونےورسٹی کو الاٹ کردہ زمےن غےر قا نونی قابضےن سے وا گزار کروائی جائے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس آپریشن کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ۔آئی این پی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے گھر پر آپریشن کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے نیئر بخاری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیئر بخاری کے گھر پر آپریشن سیاسی دباﺅ کے ہتھکنڈے ہیں اور یہ امر سیاسی آواز کو دبانے کے مترادف ہے۔ ایک بیا ن میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں نیر بخاری کے بھائی نے عمران خان کا مقابلہ کیا تھا اس لئے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اب ایک نہیں دو پاکستان بنائے جا رہے ہیںآپریشن کرنا ہے تو بنی گالہ میں عمران خان کے گھر پر کیا جائے۔ دنیا کو پتہ ہے کہ عمران خان نے اپنے گھر کی تعمیر غیرقانونی طور پر کی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے خبردار کیا کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم اپنے سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔سابق صدر پاکستان اور پاکستان آصف علی زرداری نے حکومت کی طرف سے نیئر حسین بخاری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کی آڑ میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے نیئر حسین بخاری کو نہ ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتا ہے۔سلیکٹڈ وزیراعظم اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نیر حسین بخاری کو سیاسی طور پر بلیک میل کرنے میں ناکام ہی رہیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کفر کی حکومت رہ سکتی ہے ظلم کی حکومت نہیں رہ سکتی۔ سی ڈی اے کی طرف سے میرے خلاف آپریشن کیوں کیا گیا؟ تمام دستاویزات میری ملکیت ثابت کررہی ہیں مجھے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے میرے چھوٹے بھائی کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے میں اس اقدام کیخلاف مکمل قانونی کارروائی کروں گا۔ میرے گارڈ روم اور گھر سے ملحقہ کوارٹرز کو گرا دیا گیا یہ زمین سی ڈی اے نے کبھی ریکوائر ہی نہیں کی۔ترجمان سی ڈی اے نے کہا ہے آپریشن قائداعظم یونیوررسٹی کی درخوکاست پر کیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے آپریشن سے قبل پبلک نوٹس بھی جاری کیا۔
سی ڈی اے

مزیدخبریں