گھریلو صارفین کو فراہمی کیلئے سی این جی ‘سیمنٹ فیکٹریوں کی گیس بند کر دی ، جنرل منیجر سوئی ناردرن

اسلام آباد (آئی این پی) جنرل منیجرسوئی ناردرن گیس لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سوئی ناردن گیس صارفین کو ان کے دروازے پر گیس کی سہولت فراہم کرتی ہے،اس سال35 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس اسلام آباد کو دی گئی، گھریلو صارفین کو سردی میں گیس فراہمی کیلئے سی این جی اور سیمنٹ فیکٹریوں کی گیس بند کر دی۔ گیس کمپریسر کا استعمال ایک جرم ہے اس کو قابو کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، اسلام آباد کے کسی سیکٹر میں بھی زیرو پریشر نہیں ،سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال‘مپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں ۔جنرل مینیجرسوئی ناردرن گیس محمد ظہور نے اسلام آباد ریجن پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سوئی ناردن گیس اپنے صارفین کو ان کے دروازے پر گیس کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس سال35 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس اسلام آباد کو دی گئی۔ انہوں نے کہا سوئی گیس کے غیر قانونی استعمال,کمپریسر کا استعمال سے اجتناب کریں۔ غیر قانونی کنکشن اور میٹر ٹیمپرنگ سے اجتناب کریں یہ تمام چیزیں کم پریشر اور سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا باعث بنتی ہے۔
سوئی ناردرن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...