کراچی (وقائع نگار) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کے دوران پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی اور مچھلی کا غیرقانونی شکار کرنے پر پانچ بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ماہی گیروں کی کشتی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے ماہی گیروں کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد ڈاکس پولیس سٹیشن کے حوالے کردیاگیا۔
بھارتی ماہی گیر گرفتار