لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری ایاز محمود کا نے کہا ہے کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری نے مزید کہا کہ ٹیم میں اب وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی، غیر ملکی لیگز کے لئے قومی کیمپس کو چھوڑنے والے پلیئرز کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن اور ہاکی کے کھیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل کامیابیوں کی کنجی ملکی کوچ کے پاس ہی ہے البتہ غیر ملکی ٹرینرز کی خدمات حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں، قومی کھیل کی بقا کے لئے سابق اولمپئنز کا ایک پلیٹ فارم پر کھڑا ہونا ضروری ہے۔ایاز محمود نے کہا کہ تمام اولیمپئنز کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لیے دروازے کھلے ہیں ،سابق کھلاڑی میدان میں آئیں اور قومی کھیل کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے میری تعیناتی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کی آرٹیکل نمبر 18,18.1,18.2 کے تحت بالکل درست کی ہے۔ فیڈریشن کے صدر کسی بھی ہنگامی صورت میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آئین کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں اور اس کے بعد وہ اس کی منظوری بعد ازاں کانگرس اجلاس میں لے سکتے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم میں وہی رہے گا جس کی پہلی ترجیح پاکستان ہوگی: ایاز محمود
Jan 06, 2019