لاہور(کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر میں سالِ نو کے آغاز میں کلاسیکی موسیقی کی خوبصورت محفل کاانعقاد کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ گائیک استاد حامد علی خاں، نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے اپنی خوبصورت گائیکی سے حاضرین کے دل موہ لئے۔ پہلے نایاب علی خاں اور انعام علی خاں نے پرفارم کیا۔ اُس کے بعد آصف علی خاں نے طبلے پر سولو پرفارمنس کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اُس کے بعد حامد علی خاں نے سُر کے جادو جگائے۔ اور اپنے گھرانے کی خاص بندشیں پیش کیں۔ ڈاکٹر غزالہ عرفان نے کلاسیکی موسیقی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔