جھنگ: غیرت کے نام پر بھائیوں کے ساتھ بیوہ بہو کو آشنا سمیت کلہاڑی کے وار سے قتل کرد یا

جھنگ(نامہ نگار) تھانہ موچیوالہ کی حدودمیں غیرت کے نام پر چار افراد نے کلہاڑی کے وار کر کے بیوہ بہو کو آشنا سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چک شیخانہ کے حق نواز کے بیٹے کی شادی اللہ معافی کے ساتھ ہوئی تھی۔ چند ماہ بعد حق نواز کا بیٹا وفات پاگیا جبکہ اس کی بہواللہ معافی سسر کے گھر ہی رہائش پذیر تھی۔ بعد ازاں مقتول وارث نے مبینہ طور پر بیوہ سے مراسم قائم کرلئے جس پر حق نواز وغیرہ نے اسے متعدد بار منع کیا مگر وہ باز نہ آئے۔ گزشتہ شب بھی وارث مبینہ طور پر خاتون سے ملاقات کے بعد واپس جارہا تھا کہ اللہ معافی کے سسر حق نواز وغیرہ کو پتہ چل گیا جس پر حق نواز نے اپنے دو بھائیوں سرفراز ،غلام حسن ،سرفرازاور جمیل کے کیساتھ اسے راستہ میں روک لیا اور کلہاڑی کے وار کر کے اسے اور بعدازاں اللہ معافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے۔ مبینہ ملزم حق نواز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیاگیا جبکہ تین ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...