کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیر رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران خان کا اپنے وزیروں،مشیروں کو ٹھیکہ دینا کوئی گناہ نہیں تو شہباز شریف کو کس گناہ کی سزا دے رہے ہیں مہمندڈیم کا ٹھیکہ عمران خان کے مشیر دائود کو دیا گیا وہ بھی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس کو مستعفی ہو کر ٹھیکے لینے چاہییں عمران خان کا قانون سیاسی مخالفین پر نافذ ہو سکتا ہے تو اپنوں پر کیوں نہیں ہو سکتا ؟عمران خان فوری طور پر ٹھیکہ منسوخ کرے۔ بھڑکیں مارنے اور میانہ روی ترک کرنے والے منہ کے بل گرتے ہیں قبل ازیں انتخابات کی بات کرنے والے عمران خان اس حقیقت کا اعتراف کریں کہ ان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے 100روزہ کارکردگی چور مچائے شور پر صرف کر دی دوسروں کے مینڈیٹ پر قبضہ کرنے والی حکومت اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے عوام عمران خان اور اس کی حکومت کو مسترد کر چکے ہیں ۔
مہمندڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم کے مشیر کودینا قانون کی خلاف ورزی ہے:راؤشہاب الدین
Jan 06, 2019