چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اداکارہ بابرہ شریف کی جائیداد خالی نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت پرجیولر سے 11 جنوری کو جواب طلب کرلیا ۔ اتوار کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران اداکارہ بابرہ شریف نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل کرایہ دار جیولر کی طرف سے کرایہ روکنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کیا تو جیولر نے پراپرٹی متنازعہ ہونے کا تاثر دے کر پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو خراب کرنے کی کوشش کی۔درخواست میں بابرہ شریف کا موقف تھا کہ اب انہیں عدالت کے حکم پر کرایہ تو مل رہا ہے مگر کروڑوں کی پراپرٹی کو بند کرکے اسے تباہ کیا جا رہا ہے ۔عدالت نے اداکارہ بابرہ شریف کی استدعا پر جیولر کو 11جنوری کو طلب کرلیا۔