سڈنی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 251رنز پر ڈھیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 243رنز کی برتری حاصل کر لی ۔کینگروز نے پہلی اننگز میں 454 رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈکی ٹیم 251رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ نیتھن لیون نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 40 رنز بنائے تھے۔ ڈیوڈ وارنر 23 اور جو برنز 16 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ ہیں جبکہ آسٹریلیا نے میچ میں مجموعی طور پر 243رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

ای پیپر دی نیشن